سرجانی پولیس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار،موبائل فونز اور نقدی برآمد

اتوار 15 جون 2025 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) کراچی میں تھانہ سرجانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کوپولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اقبال ولد گل حسین، ممتاز ولد محمد علی اور عاقب ولد طاہر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان نے12جون کواسلحہ کے زور پر ایک شہری کو واردات کانشانہ بنایاتھا جس کامقدمہ تھانہ سرجانی میں درج ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :