Live Updates

سمبڑیال،کاشتکاروں کو مکئی ذخیرہ کرنے کے دوران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

پیر 16 جون 2025 11:45

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ محکمہ زراعت سمبڑیال صباء تحسین نے کاشتکاروں کو مکئی کے ذخیرہ کے دوران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین ماتھ، کھپرا، سونڈوالی سسری گوداموں میں بہاریہ مکئی پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچا سکتی ہے ، کاشتکار مکئی کے ذخیرہ کے دوران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ مکئی کی فصل کو سٹورز میں سخت نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتاہے لہٰذا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے کیڑوں کے حملے سے بچا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سائپر میتھرین یاکلورو پائریفاس بحساب ایک لیٹر 100لیٹر پانی میں ملا کر گودام میں اس کا اچھی طرح سپرے کریں۔

(جاری ہے)

غلہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے کے بعد یہ زہریں حسب ضرورت دیواروں اور بوریوں پر بھی سپرے کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ گوداموں کے کیڑوں کے انسداد کے لئے زہریلی گیس کے استعمال کا طریقہ بھی انتہائی موزوں ہے۔ اس مقصد کے لئے گوداموں کی کھڑکیاں اور روشن دان اچھی طرح بند کرکے ایلومینیم فاسفائیڈ کی 25 سے 30گولیاں فی ہزار مکعب فٹ حجم کے حساب سے رکھ کر دروازے اچھی طرح بند کردیئے جائیں اور گودام کو 7دن تک بند رکھاجائے کیونکہ اس عمل سے پیداشدہ گیس سے ہرقسم کے کیڑے تلف ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات