سکندر آباد پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

پیر 16 جون 2025 13:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ایبٹ آباد کی سکندر آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے چرس اور اسلحہ برآمدکر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سکندر آباد بلال خان نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عدنان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 970 گرام چرس اور ایک پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :