میجرلیگ کرکٹ: حارث رئوف کا جادو چل گیا، 4 وکٹیں لے کر سان فرانسسکو کو فتح دلا دی

پیر 16 جون 2025 17:54

میجرلیگ کرکٹ: حارث رئوف کا جادو چل گیا، 4 وکٹیں لے کر سان فرانسسکو کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) پاکستانی فاسٹ بالر حارث رئوف نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھاک بٹھا دی۔ سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رف نے لاس اینجلس کے خلاف 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

حارث رئوف کی برق رفتار گیندوں نے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت لاس اینجلس کی ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی اور سان فرانسسکو نے با آسانی فتح اپنے نام کی۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ حارث رئوف کی فارم اور رفتار میجر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہے۔ فینز نے بھی ان کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔