Live Updates

پشاور کی اسکواش اسٹاربہنوں کا کارنامہ، امریکہ میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا

پیر 16 جون 2025 18:39

پشاور کی اسکواش اسٹاربہنوں کا کارنامہ، امریکہ میں پاکستان کا پرچم ..
․پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) خیبرپختونخوا کی ہونہار اسکواش کھلاڑی بہنوں سحرش علی اور ماہ نور علی نے امریکہ میں ہونے والے یو ایس جونیئر گولڈ اسکواش ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔گرلز انڈر-15 کیٹیگری کے فائنل میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں۔

(جاری ہے)

سحرش علی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ماہ نور علی کو 2-3سیٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ماہ نور علی نے بھی رنر اپ رہ کر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ یو ایس جونیئر گولڈ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں فریق پاکستانی بہنیں تھیں، جسے اسکواش حلقے میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔پشاور اور ملک بھر میں دونوں بہنوں کی جیت پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکواش کے ماہرین نے اسے پاکستانی خواتین کھیلوں کے فروغ کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات