نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین

پیر 16 جون 2025 18:05

نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے خلاف متعدد گھناؤنے جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران خیبر پختون خوا میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، سیکورٹی فورسز نے خطرے کا سامنا کرتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، کامیاب آپریشن ملک اور اس کے شہریوں کی حفاظت کے لئے کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے خلاف متعدد گھناؤنے جرائم کے ذمہ دار ہیں، یہ دہشتگرد بھارتی پراکسی ہیں جو قومی سلامتی کے لیے ایک خطرہ تھے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور قوم ہماری سیکورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ان کی بے لوث خدمت اور فرض کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا