تمام اضلاع محرم کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر قائم کریں اور سیف سٹی کیمروں سے منسلک کریں ۔کمشنر لاہور ڈویژن

پیر 16 جون 2025 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت محرم پلان جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں محرم الحرام کے حوالے سے پلاننگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کی تمام تحصیلوں سے محرم انتظامات بارے مکمل پلاننگ، جلوس طوالت، اوقات جلوس اور جلوسوں کے دورانئیے کی بھی تفصیلات طلب کرلیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو محرم انتظامات بارے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع محرم کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر قائم کریں اور سیف سٹی کیمروں سے منسلک کریں، انہوں نے کہا ہے تمام اضلاع اپنے محرم انتظامات پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع کے ہیڈ ہیں، ہر قسم کے انتظامی پلان مکمل کریں وال چاکنگ اور بینرز کو مسلسل چیک کرائیں، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع پری و مون سون پیٹرن کو مدنظر رکھ کر نکاسی آب انتظامات فراہم رکھیں۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے تمام اضلاع میں محرم انتظامات کے حوالے سے دورے کرونگا، اضلاع میں ہی امن کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے ضلعی امن کمیٹیوں کو متحرک کریں اور تحصیل و ضلعی سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کریں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ لاہور میں امسال 9 تحصیلیں ہیں تمام اسسٹنٹ کمشنرز ابھی سے محرم کے حوالے سے اپنی تحصیلوں میں متحرک ہوں۔اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :