Live Updates

صاف ستھرا ماحول برقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:23

صاف ستھرا ماحول برقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)صفائی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ماحولیاتی صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کہا کہ سندھ کی ساحلی پٹی کو آلودگی سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سمندری آلودگی ہماری دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور دیگر ساحلی شہروں کو صاف ستھرا رکھنا عالمی تقاضا ہے۔وزیراعلی سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے تعاون کے بغیر صاف اور صحت مند ماحول کا حصول ناممکمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کے لیے صاف ستھرا ماحول ضروری ہے۔

(جاری ہے)

صفائی کے عالمی دن پر، سندھ حکومت نے پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے اپنے عزم کی تجدید کی۔

وزیراعلی سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ صحت مند ماحول، صاف ستھرا ساحل اور پائیدار مستقبل حقیقی ترقی کی علامت ہیں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے شہروں اور دیہاتوں کو کچرے سے نجات دلانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے عوام سے شجرکاری مہم کے فروغ اور کوڑا کرکٹ کو کم کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سندھ کو سرسبز اور صحت مند بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :