گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے گھر کی چھت گرنے کی رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 20:39

گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے گھر کی چھت گرنے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لیاری ٹائون فردوس مسجد کے قریب گھر کی چھت گرنے پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے زخمی خاتون کی جلد صحتیابی کے لئے دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے جاں بحق خاتون کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔