وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:07

وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن جاری ہے، شہر صاف ہوگیا-گجرات میں سینٹری ورکر سیور لائنوں کی صفائی پر مامور ہیں-واسا، ویسٹ مینجمنٹ اور دٹ ٹیمیں گجرات شہر میں متواتر سرگرم عمل ہیں-گجرات کے تمام ڈسپوزل سٹیشن پوری کیپسٹی پر چلا دئیے گئے -نکاسی آب کے لئے جدید ترین مشینری بھی فوراطلب کرلی گئی، نالوں کی دوبارہ صفائی ہوگی-گجرات جیل چوک،شاہ جہاں روڈ،ریلوے روڈ، سرکلر روڈ، مچھلی چوک نور پور شرقی میں بارشی پانی کا نکاس بنایا جائے گا-قمر سیالوی چوک،گلزارِ مدینہ چوک،ٹمںبل نواب چوک جی ٹی روڈ، شاہ حسین روڈ غریب پورہ میں نکاسی آب کاانتظام کیا جائے گا- آئس فیکٹری روڈ پر سیوریج لائنوں سے گندگی اور پلاسٹک نکالنے کا رات بھر عمل جاری رہاہی-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات کے لئے ورلڈ کلاس جدید ترین سیوریج سسٹم کی منظوری دیدی ہی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گجرات کے نئے سیوریج سسٹم پر جلد کام شروع ہوگا-