مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:21

مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک پیغام میں پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کی کوششیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے جاری ہیں، پیپلز پارٹی کے موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے پیش پیش ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات نہ صرف دفاع بلکہ اقتصادی اور ثقافتی محاذوں پر بھی مضبوط رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے پائیدار اتحاد کی اہمیت اور پاکستان میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے دی گئی تاریخی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔