صادق آباد،معمولی جرائم میں ملوث16حوالاتی ذاتی مچلکوں پر رہا

پیر 16 جون 2025 22:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج رحیم یارخان عدنان طارق نےدورہ ڈسٹرکٹ جیل کے دوران معمولی جرائم میں ملوث16حوالاتیوں کوذاتی مچلکوں پررہاکرنے کے احکامات کر دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل انتظامیہ کو وکیل کی فیس ادا نہ کرنے کی استطاعت رکھنے والے قیدیوں کی فہرست مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے جیل ہسپتال‘ لنگرخانے کامعائنہ‘ خواتین بچوں کی بیرکوں کادورہ کر کے جیل انتظامیہ کومزید اقدامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :