رحیم یار خان‘ڈاکو سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل ندیم اختر کی برسی پولیس افسران کی قبر پر حاضری

پیر 16 جون 2025 22:30

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء)ڈاکو سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل ندیم اختر کی برسی پولیس افسران کی قبر پر حاضری ، پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی ، گل پاشی ، فاتحہ خوانی کی گئی ورثاکو خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 16 جون 2004 کے روز کانسٹیبل ندیم اختر اس وقت جام شہادت نوش کر گئے جب وہ تھانہ ظاہر پیر تعیناتی کے دوران ایک ریڈ کے دوران ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے گئے اور ڈاکوں کی فائرنگ کی زد میں آگئے ، گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر سرکل میاں خالد محمود نے دیگر پولیس افسران پولیس کے چاک و چوبند دستے اور شہید کے ورثاکے ہمراہ ان کی قبر پر سلامی پیش کی ، گل پاشی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ورثاکو تحائف اور خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :