رواں سال صوبہ بھر سے 65 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے

اے کیٹگری کے 22948، بی کیٹگری کے 42ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار ہوئے ‘ ترجمان پنجاب پولیس

منگل 17 جون 2025 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اوررواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 65 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے کیٹگری کے 22948، بی کیٹگری کے 42 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے،صوبہ بھر سے 26 ہزار 917 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے جس میںاے کیٹگری کے 6005، بی کیٹگری کے 20 ہزار 912 عدالتی مفرور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

13 ہزار 848 عادی مجرم بھی گرفتار ہوئے جن میں اے کیٹگری کے 5377، بی کیٹگری کے 8471 عادی مجرم شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں 13733 اشتہاری مجرمان، 10689 عدالتی مفرور، 5345 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری مجرموں، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے، مدعیوں کے ساتھ قریبی رابطہ، موثر انفارمیشن شیئرنگ سے خطرناک مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :