خواتین کی شراکت سے ترقی کی راہیں روشن ہو رہی ہیں،ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی

منگل 17 جون 2025 14:30

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے تعاون سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں رضاکاروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد دی گئیں۔اپنے خطاب میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے خواتین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے اے ڈی پی (ADP) منصوبوں میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے مختلف چھوٹے کاروباروں کے لیے گرانٹس مختص کی ہیں، جو منظوری کے بعد میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔تقریب کی صدارت اسماعیلی ریجنل کونسل کی معروف سماجی رہنما محترمہ لال بانو نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کمیونٹی کی ترقی میں خواتین کے کردار کو اہم قرار دیا۔تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں، خواتین نمائندگان، کمیونٹی اراکین اور حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :