فیصل آباد،فیسکو کا بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

منگل 17 جون 2025 15:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پرضروری مرمت کے کام کے باعث کل (بدھ18جون )شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ بدھ کی صبح چھ سے دن دس بجے تک132کے وی ویلیو ایڈٖیشن سٹی گرڈسٹیشن کے وی اے سی ون،گارمنٹس سٹی فیڈر صبح ساڑھے چھ سے صبح ساڑھے نو بجے تک،132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے پیپلز کالونی نمبر 2،ذوالفقار کالونی،مومن آباد،کریم ٹاؤن،عبداللہ پور،واسا،گول کریانہ فیڈرصبح چھ سے دن دس بجے تک،132کے وی نشاط آباد گرڈسٹیشن کے ایس اوایس ویلج،عمر گارڈن فیڈر،132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے زی گارڈن،فیصل ایس کے پی روڈ،پیرا ڈائز فیڈر اور 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے لاہور روڈ چناب نگر،ہندوآنہ،آسیاں فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔