پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیالکوٹ میں کارروائیاں، جرمانے عائد

منگل 17 جون 2025 16:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیالکوٹ میں صحت دشمن عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کرتے ہوئے ڈسکہ، پسرور، سٹی ایریا اور مضافات میں آپریشن کر کے 65فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی جن میں 5کو76 ہزار کے جرمانے عائدکیے جبکہ ایک یونٹ کی پروڈکشن بند کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے یہ کارروائیاں صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی پر کیں ۔

اس موقع پر بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیاء، مصالحہ جات اور رینسڈ آئل تلف کردیا گیا۔ٹمبر مارکیٹ میں واقع معروف فوڈ چین کی آؤٹ لیٹ کو انتہائی ناقص انتظامات پر بند کردیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس و یونٹس کی بلاتفریق چیکنگ جاری رہے گی۔سیالکوٹ میں جعل سازی اور ملاوٹ پر زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔شہری خوراک سے متعلق شکایات کی صورت میں1223پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :