کراچی کی شاہ لطیف ٹائون پولیس کی کارروائی،3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار،اسلحہ،موٹرسائیکلیں، موبائل فونز برآمد

منگل 17 جون 2025 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) کراچی کی شاہ لطیف ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 2موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اورنقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں راشد، شہزاد اور آفتاب شامل ہیں۔ ملزمان شاہ لطیف سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار اور موٹرسائیکل چھیننے کی واردتیں کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :