Live Updates

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیکٹرز G-13اور G-14میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی 18اور 19جون کو ہوگی

منگل 17 جون 2025 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیکٹرز G-13اور G-14میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی 18اور 19جون کو ہوگی ۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سیکٹرز G-13اور G-14میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی 18اور 19جون کو اورا گرینڈ ایونٹ کمپلیکس E-11میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ اتھارٹی حکام نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے مزیدبتایاکہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی آکشن کمیٹی اور آکشن مینجمنٹ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ بجٹ ریلیف بھی اس آکشن پر لاگو ہوگا۔نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے کمرشل پلاٹس کی ریز رو قیمتیں بھی حتمی طور پر طے کی جاچکی ہیں ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :