سیالکوٹ، سالانہ عرس حضرت بابا ملک شاہ ولی دربار عالیہ اگوکی ش ریف 19 جون سے شروع ہو گا

منگل 17 جون 2025 17:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) سالانہ عرس مبارک حضرت بابا ملک شاہ ولی سرکار دربار عالیہ اگوکی شریف 19 جون بروز جمعرات سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سالانہ عرس حضرت بابا ملک شاہ ولی سرکار کی دو روزہ تقریبات مورخہ 19اور 20جون دو روز جاری رہیں گی۔ سالانہ عرس حضرت بابا ملک شاہ ولی سرکار کے موقع پر محفل قرآن خوانی، چادر پوشی، محفل نعت، لنگر نیاز اور علمائے اسلام بزرگان دین اولیاء اللہ کی تعلیمات اور اشاعت اسلام کے لیے سر انجام دی گئی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔