کاہنہ، غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، ملزمان فرار

مقتولین نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، کاہنہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے

منگل 17 جون 2025 18:29

کاہنہ، غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، ملزمان فرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) کاہنہ آہلو روڈ پر نا معلوم ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق مقتولین چند روز قبل نور پارک میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوئے تھے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹائون کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دیدی ۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں،ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولین میاں بیوی ہیں اور انہوںنے بھاگ کر شادی کی تھی۔محلہ دارواں کے مطابق لڑکی کے نامعلوم رشتہ داروں نے سیدھی فائرنگ کی۔ڈی جی آئی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق غیرت کے نام پر ہولناک واردات کرنے والے جلد گرفتار ہوں گے، انسانی جان لینے والے درندوں کو جلد از جلد حوالات بھجوایا جائے گا،