فیصل آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں، 5 منشیات فروش گرفتار ،لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن، چرس اور شراب برآمد

منگل 17 جون 2025 21:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) فیصل آباد پولیس نے 5 منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن، چرس اور شراب برآمد کرلی۔ ترجمان طارق جٹ کے مطابق سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ طارق محمود معہ اے ایس آئی سہیل حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وقاص کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 2 کلوسے زائد ہیروئن برآمد کرلی ، ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ تھانہ گلبرگ اورتھانہ سرگودھاروڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ذیشان اور غضنفرکو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو310 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔تھانہ گلبرگ اورتھانہ سرگودھا روڈپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے2 ملزمان محمد آصف اور حنوق مسیح کو گرفتار کر لیا۔ملزمان شراب سپلائی کرنے کے لئے سواری کے انتظار میں کھڑے تھے ۔ملزمان کے قبضہ سے 95 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔