پلاٹ لین دین معاملہ،انور جونیجو نے معاہدے سے انکار کر کے میرے خلاف پلاٹ پر قبضے کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا ، علی گوہر جونیجو

منگل 17 جون 2025 21:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)قاسم آباد وقار ٹان لب مہران فیز ون کے رہائشی علی گوہر جونیجو نے الزام لگایا ہے کہ پلاٹ کے لین دین کے معاملے پر انور جونیجو نے معاہدے سے انکار کرتے ہوئے میرے خلاف پلاٹ پر قبضے کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا ہے، جو کہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی گوہر جونیجو نے بتایا کہ انور جونیجو نے لب مہران فیز ون میں واقع اپنا پلاٹ نمبر A/141 سال 2012 میں اعظم ابڑو کو 8 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، جس میں سے ڈھائی لاکھ روپے اعظم ابڑو کی طرف واجب الادا تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میں نے وہی پلاٹ اعظم ابڑو سے 2012 میں خرید لیا اور اعظم ابڑو 2017 میں طبعی وفات پا گیا، انہوں نے کہا کہ چونکہ پلاٹ کی قیمت میں سے ڈھائی لاکھ روپے ابھی تک انور جویجو کو ادا نہیں کئے گئے تھے، اس لیے جب انور کو تلاش کر کے وہ رقم ادا کی گئی اور باقاعدہ تحریری دستاویز طلب کی گئیں تو ابتدا میں رضا مندی کے باوجود وہ اپنے وعدے سے مکر گیا اور میرے خلاف پلاٹ پر قبضے کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر پلاٹ کی ملکیت سے متعلق ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ انتہائی ناانصافی ہے، علی گوہر نے بتایا کہ اس پلاٹ کے معاملے کا فیصلہ سردار محمد خان جونیجو کے روبرو کیا گیا جہاں انور جونیجو کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، انہوں نے کہا کہ پلاٹ کی اصل دستاویزات اور اعظم ابڑو کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی اصل تحریر میرے پاس موجود ہے، اس کے باوجود انور جونیجو زبردستی اور دھونس و دھاندلی سے پلاٹ ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت نے پلاٹ کا قبضہ انور حاجانو کے حوالے کیا ہے، جس پر تالا لگا ہوا ہے، انہوں نے عدالت اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پلاٹ کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرا کر انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :