سانگلہ ہل میں اتائیوں کا راج مریضوں پر تجربات کر کے کھیلنے لگے، عوامی سماجی حلقے سراپا احتجاج

ضلعی محکمہ صحت کے ادارے ڈرگ کنٹرولر اور ڈی ڈی ایچ او سانگلہ ہل نے مبینہ منتھلیوں کے عوض مریضوں اور شہریوں کو اتائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

بدھ 18 جون 2025 11:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سانگلہ ہل میں اتائیوں کا راج مریضوں پر تجربات کر کے کھیلنے لگے ضلعی محکمہ صحت کے ادارے ڈرگ کنٹرولر اور ڈی ڈی ایچ او سانگلہ ہل نے مبینہ منتھلیوں کے عوض مریضوں اور شہریوں کو اتائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سانگلہ ہل میں گلی محلوں چوراہوں میں اتائیوں نے کلینک بنا رکھے ہیں اور مریضوں پر تجربات کر کے زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف عمل ہیں ضلعی انتظامیہ ہو یا ڈرگ کنٹرولر و ڈی ڈی ایچ او سانگلہ ہل اپنی اپنی مبینہ منتھلیوں کے عوض مریضوں و شہریوں کو اتائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے صفر کارکردگی دکھائی دیتی ہے شہریوں تاجروں رفاعی و سماجی تنظیموں نے مذکورہ معاملات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :