ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کر لی

ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی حکمت عملی اپنائے گا،امریکی اخبار

بدھ 18 جون 2025 14:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)امریکی اخبار نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی حملوں خصوصا فردو پر حملے کی صورت میں ردعمل آئے گا۔اخبار کا کہناتھا کہ امریکی اڈوں پر حملہ عراق سے شروع ہو سکتا ہے۔امریکی اخبار نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی حکمت عملی اپنائے گا۔حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔