عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مقصد ہے، راؤ طاہر مشرف

بدھ 18 جون 2025 16:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) سابق امیدوار حلقہ این اے 82 راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا سلسلہ بغیر کسی لالچ کے جاری ہے اور جاری رہے گا ،ہمارا مقصد عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے جس کیلئے ہم نے ہمیشہ اپنے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے ،سیاست صرف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کررہا ہوں تاکہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرسکوں۔ راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ جلد پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔