ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا گلیات تا باڑیاں روڈ کا دورہ، تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی

بدھ 18 جون 2025 16:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) شاہ رخ علی نے گلیات تا باڑیاں روڈ کا دورہ کیا سڑک کی تعمیر، سائیڈ والز کی مضبوطی اور خوبصورتی کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ارسلان شوکت کو تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نےسڑک کی سائیڈ والز پر خوبصورتی کے لیے رنگ و روغن اور تزئین وآرائش کے دیگر اقدامات کی ہدایت بھی کی ۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ جی ڈی اے سیاحتی مقامات کی ترقی، سڑکوں کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی جدید بنیادوں پر تعمیر کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ گلیات آنے والے سیاحوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر دیگر فیلڈ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :