ایبٹ آباد،ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 18 جون 2025 16:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ایف آئی اے ایبٹ آباد سرکل نے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے لاری اڈہ مانسہرہ میں غیر قانونی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم عبدالشکور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے 09 شہریوں کو سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 29 لاکھ روپے ہتھیائے اور انہیں بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 07 پاسپورٹ،ویزہ پراسیسنگ سٹامپ پیپر اور ایس ایچ او ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کا جعلی اتھارٹی لیٹر بھی برآمد ہوا۔ملزم پاسپورٹس کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔