شادی کی تقریب میں آیا سات سالہ بچہ کار کا دروازہ لاک ہو جانے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق

بدھ 18 جون 2025 18:17

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ منڈیالی میں شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی ،شادی میں آیا سات سالہ مہمان بچہ کار کا دروازہ لاک ہو جانے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں مانگٹ سے ارسلان اپنے والدین کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آیا اور بعد ازاں خود ہی کار کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ گیا تاہم اس دوران دروازہ لاک ہو گیا اور شدید گرمی اور حبس میں ارسلان دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ والدین اپنے بچے کو تلاش کرتے ہوئے کار کی طرف گئے تو کار میں مردہ دیکھ کر حواس کھو بیٹھے ۔