کانگو فیور سے متعلق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے پیشگی اقدامات اور تازہ صورتحال پر مشیر صحت احتشام علی کا بیان

بدھ 18 جون 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے کہا ہے کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت نے عید سے قبل ہی ایڈوائزری جاری کردی تھی تاکہ عوام بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔مشیر صحت کی جانب جاری بیان کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک صوبے میں کانگو فیور کے مجموعی طور پر چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے تین کیسز مثبت یعنی کنفرم تھے۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے ان تین مثبت کیسز کو فوری اور مؤثر ریسپانس کیا۔

(جاری ہے)

6 جون کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو کے تین مریض لائے گئے، جن میں سے ایک مریض کی حالت نازک تھی اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ تاہم باقی دو مریض اب خطرے سے باہر ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔مشیر صحت نے واضح کیا کہ اس سے قبل تین مشتبہ مریض مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے تھے، جو مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، جانوروں کی دیکھ بھال میں حفاظتی اقدامات اختیار کریں، اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :