ایوان میں نعرے بازی کی جا سکتی ہے نہ جھنڈے اور بینر لہرائے جا سکتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ

بدھ 18 جون 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت ایوان میں نہ تو نعرے بازی کی جا سکتی ہے اور نہ ہی جھنڈے اور بینر لہرائے جا سکتے ہیں، رولز کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران رولنگ دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ تمام پارلیمانی لیڈر اپنے ارکان کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ ایوان میں نعرے بازی سے گریز کریں اور جھنڈے اور بینر نہ لائے جائیں، یہ ایوان چاروں وفاقی اکائیوں کی علامت ہے اور اس کی کارروائی آئین، قانون اور رولز کے مطابق ہی چلائی جائے گی۔

سینیٹ کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا تمام ارکان پر لازم ہے، اگر رولز پر عمل نہ کیا گیا تو ایسے ارکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :