اسسٹنٹ پروفیسر شکیل احمد لغاری کو حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا گیا

بدھ 18 جون 2025 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) حکومت سندھ کے جامعات و بورڈز ڈیپارٹمنٹ اور وزیر اعلی سندھ / وزیر انچارج برائے جامعات و بورڈز کی ہدایات پر اسسٹنٹ پروفیسر (بی پی ایس 19) شکیل احمد لغاری، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کو حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایک سال کے لئے کی گئی ہے یا جب تک کہ مستقل کنٹرولر تعینات نہ ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :