Live Updates

حکومت نے ترقیاتی فنڈز 144ارب کے بجائے 148 ارب ریلیز کیے‘‘ ریلیز 103 فیصد اور اخراجات 86 فیصد ہیں‘مشیر خزانہ

بدھ 18 جون 2025 22:45

۱پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء)مشیر خزانہ مزمل اسلم کا خیبرپختونخوا کی ترقیاتی فنڈز ریلیز اور اخراجات بارے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پچھلے بجٹ میں 144 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کیے تھے جس میں 144ارب روپے کی بجائے 148 ارب روپے کی ریلیز ہوئی ہے اسی طرح صوبائی فنڈز کی مجموعی ریلیز 103 فیصد بنتی ہے اور اخراجات 86 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس کے برعکس وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے 272 ارب روپے مختص کیے تھے جس میں وفاقی حکومت نے صرف 131 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی اور فارن فنڈنگ ریلیز تقریباً 48 فیصد بنتی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کم فنڈز ریلیز کا ملبہ خیبرپختونخوا پر نہ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین خیبرپختونخوا کی شاندار مالی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات