تحصیل جڑانوالہ گوگیرا برانچ نہر میں خاتون نے تین بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی. ۔ خاتون اور بچیوں کو نہر سے باحفاظت نکال لیا گیا

جمعرات 19 جون 2025 16:33

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)فیصل آباد تحصیل جڑانوالہ ریسکیو اسٹیشن کے سامنے گوگیرا برانچ نہر میں خاتون نے تین بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی. ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ خاتون اور بچیوں کو نہر سے باحفاظت نکال لیا۔

(جاری ہے)

جن کے نام کرن زوجہ افضل عمر 38 سال تہمینہ دختر افضل عمر 7 سال نور دختر افضل عمر 3 سال زویا دختر افضل 05 سال رہائشی 108 گ ب سائیں دی کھوئی تحصیل جڑانوالہ فیصل آباد ہیں ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گھریلو پریشانی کے باعث نہر میں چھلانگ لگائی۔

متعلقہ عنوان :