محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو آئندہ فصل کیلئے مکئی کی قسم ساہیوال 2002، ایم ایم آر آئی ییلو، پرل اور اگیتی 2002 کا بیج رکھنے کا مشورہ

جمعرات 19 جون 2025 16:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) محکمہ زراعت نے مکئی کی برداشت کے بعد کاشتکاروں کو چھلیاں اچھی طرح خشک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساہیوال 2002، ایم ایم آر آئی ییلو، پرل اور اگیتی 2002 وغیرہ کا بیج آئندہ فصل کیلئے رکھنے کا بھی مشورہ دیاہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ جب مکئی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہو جائے تو چھلیاں پودوں سے نکال کر چبوتروں پر پتلی تہہ میں پھیلا دی جائیں اور بعد میں ان کو الٹتے پلٹتے بھی رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ موسم گرماکے دوران درجہ حرارت زیادہ ہوتاہے اسلئے چھلیوں کے خشک ہونے میں زیادہ سے زیادہ 3دن لگ سکتے ہیں لہٰذا چھلیاں خشک کرنے میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے خاص کروہ چھلیاں جن سے اگلی فصل کیلئے بیج رکھنا مقصود ہوتو ان کو سایہ دار جگہ میں خشک کرنا بہت بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اقسام کااگلی فصل کیلئے بیج رکھنے کی غرض سے ایسے کھیتوں کا انتخاب کیاجائے جن کے ارد گرد تین تین ایکڑ تک مکئی کی کوئی دوسری قسم کاشت نہ کی گئی ہو ورنہ بیج خالص نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہائبرڈ بیج تیار کرنے والے کھیتوں سے صرف مادہ لائنوں سے ہی چھلیاں توڑی جائیں اور انہیں الگ خشک کرکے اگلی فصل کیلئے محفوظ کرلیاجائے۔

متعلقہ عنوان :