دھان (چاول) کی فصل کی کاشت پر پابندی لگا ئی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز

جمعرات 19 جون 2025 18:02

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے واضح کیا ہے کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے سکھر بیراج سے نکلنے والی (روہڑی کینال اور دیگر کینالوں) پر دھان (چاول) کی فصل کی کاشت پر پابندی لگا ئی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ نہری پانی کی قلت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دھان کی فصل کاشت کرنے سے کپاس اور خریف کی دیگر فصلوں کیلئے نہری پانی کی دستیابی کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے ضلع نوشہرو فیروز کے کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ دھان کی فصل کاشت کرنے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر دھان کی فصل اور نرسری کو تلف کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہر تحصیل کے مختیار کار کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی تحصیل میں دھان کی نرسری اور فصل کی کاشت کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ٹیل کے کاشتکاروں کو نہری پانے کی فراہمی ممکن ہو سکے۔محکمہ آبپاشی کے انجنیئرز اور فیلڈ آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاشتکاروں کو اس پابندی کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔انہوں نے کاشتکاروں کو اپیل کی ہے کہ وہ دھان کی فصل کاشت کرنے سے گریز کریں۔\378

متعلقہ عنوان :