قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ٹیکنالوجی کالج چائنا کا طلبہ تبادلہ پروگرام میں مزید شعبہ جات کو شامل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 جون 2025 19:58

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونان فارسٹری ٹیکنالوجی کالج کنمنگ چائنا کے درمیان طلبہ تبادلہ پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوں اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی اوردونوں اداروں کے درمیان ہونے والے باہمی تعاون کے سمجھوتے کے تحت رواں سال کے آئی یو کے دو شعبہ جاتجن میں شعبہ فارسٹری اور ہارٹیکلچر کے طلبہ ایک سال کے لیے چائنا میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع سے مستفید ہوں گے ۔

(جاری ہے)

طلبہ تبادلہ پروگرام کو مزید مستحکم کرنے اور اسے وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں مزید شعبہ جات کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بین الاقوامی ایکسپوژر اور جدید تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اجلاس کے اختتام پر یونان فارسٹری ٹیکنالوجی کالج کے فیکلٹی ممبر راشد نے کے آئی یو کے ذمہ داران کو آفیشل ایکسچینج سینٹر کے لیے نام کی تختی بھی پیش کیے۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر سجاد علی نے کہاکہ یہ تعاون دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی روابط کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔جو خطے کے طلبہ کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔