ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا

بدھ 17 ستمبر 2025 23:28

ساہیوال  تعلیمی بورڈ    نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے نتائج کا اعلان کیا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ فیاض سلیمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شفیق احمد ڈوگر نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 43239 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 25460 نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح کامیابی کا تناسب 58.88 فی صد رہا جو کہ گزشتہ سال55.31فی صد تھا۔ بورڈ میں مجموعی طور پر ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کی طالبہ ایشا شفیق نے 1152 نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کے ہی طالب علم عثمان محمود نے 1151 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار گرلز پاکپتن کی طالبہ زنیرہ طارق نے 1150 نمبرزلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پری میڈیکل گروپ (بوائز) میں ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کے طالب علم عثمان محمود نے 1151 نمبر لے کر پہلی، مثالی زکریہ ہائر سکینڈری سکول عارفوالا کے طالب علم محمد دانیال نے 1146نمبر کیساتھ دوسری جبکہ ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کے محمد عبداللہ شاہد اورعبیداللہ ایجوکیشنل کمپلیکس ہائر سیکنڈری سکول پاکپتن کے محمد اسدبن اکرم نے 1145نمبرلے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل طالبات میں ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کی ایشا شفیق نے 1152نمبرز کیساتھ پہلی، پنجاب کالج پاکپتن کی زنیرہ طارق نے1150نمبر کیساتھ دوسری جبکہ پنجاب کالج فارگرلز ساہیوال کی اریبہ فاطمہ نے1149نمبرحاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں پنجاب کالج نزد عبداللہ ہسپتال اوکاڑہ کے احمد رضا اور ڈی پی ایس ساہیوال کے محمد شاہ زیب نے1140نمبرز کیساتھ پہلی،،پنجاب کالج ساہیوال کے محمد ذیشان نے1128نمبرکے ساتھ دوسری اور ڈی پی ایس ساہیوال کے محمد قاسم غضنفر نے 1127نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ طالبات میں پنجاب کالج فار خواتین اوکاڑہ کی میمونہ عروج اور ماہ نور نے بالترتیب 1146اور1121نمبرز کیساتھ پہلی اور دوسری جبکہ ڈی پی ایس ساہیوال کی طالبہ رامین فاطمہ نے1120نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ میں آئی ایل ایم کالج حویلی لکھا دیپالپور کے طالب علم محمد علی حیدرنے1121نمبرز کیساتھ پہلی، پنجاب کالج اوکاڑہ کے ابطہاج محمد اور کپس کالج چیچہ وطنی کے طالب علم محمد عمر نے1120نمبرز کیساتھ دوسری اور مثالی زکریہ سکول عارفوالا کے محمد افراسیاب آصف نے1115نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس کی طالبات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کی باریرا نے1149نمبرز کیساتھ پہلی، پنجاب کالج ساہیوال کی عروبہ قدیرنے1147نمبرز کیساتھ دوسری جبکہ دی نیو ایجوکیٹرز کالج چیچہ وطنی کی طالبہ نور فاطمہ نے1139نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنٹیز گروپ میں دی اپیکس کالج بصیرپور کے طالب علم شفیق احمد نے1077نمبرزکیساتھ پہلی، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اوکاڑہ کے ابوبکر نے1061نمبرز کیساتھ دوسری جبکہ پنجاب کالج دیپالپور کے ضیاء اسلام نے1059نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح طالبات میں علم کالج دیپالپور کی رضوانہ اسلم نے 1117 نمبرز کیساتھ پہلی، ساہیوال کالج آف دی ایجوکیٹرز کی رامین اورگورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول میرداد معافی کی رابعہ بخش نے1115نمبرز کیساتھ دوسری اور کیمبرج کالج برائے خواتین پاکپتن کی طالبہ مریم بانین نے1113نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔\378