نیب ملتان کے زیر انتظام بدعنوانی کے تدارک و انسداد اور طالبعلموں کی کردار سازی کیلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 19 جون 2025 21:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) چیئر مین نیب کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں بدعنوانی کے تدارک و انسداد اور طالبعلموں کی کردار سازی کیلئے نیب ملتان کے زیر انتظام آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جمعرات کو یہاں یونیورسٹی آف ساؤتھ پنجاب میں منعقدہ پروگرام میں طالبعلموں کی کردار سازی اور نوجوانوں میں کرپشن کے خلاف آگاہی اور اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرنیب ملتان نے طالب علموں کی کردار سازی پر زور دیا اور اسکی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کردار ساز تنطیم کے عہدیداران اور ممبران سے حلف لیا۔ڈائریکٹر نیب ملتان نے کہا کہ ایسی تقریبات کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کا ایک اہم فرد بنانا ہےتاکہ وہ ملک و ملت کی فلاح و بہبودکے لیےاپنا کردار ادا کر سکیں۔اس دوران طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے کردار ساز تنظیم کے سابقہ عہدیداران کو تعریفی اسناد اور شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر آگاہی واک برائے انسداد بدعنوانی کا بھی انعقاد کیا گیا،جس میں طلباء ، نیب ملتان اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :