آؤٹ آف فارم بابر اعظم نے انوکھے مقابلے میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو ہرا دیا

پی سی بی نے میچ کی ویڈیو بھی جاری کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 جون 2025 11:56

آؤٹ آف فارم بابر اعظم نے انوکھے مقابلے میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2025ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم بابر اعظم نے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو ہرا دیا۔
پی سی بی اسکلز کیمپ کے دوران بابر اعظم اور فخر زمان کے درمیان ایک انوکھا مقابلہ ہوا، جس میں سابق کپتان نے ورٹیکل بیٹ موومنٹ اسپڈ اور پاور فیکٹر ہٹنگ مقابلے میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کو شکست سے دوچار کر دیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بیٹنگ کوچ حنیف ملک نے فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے انڈور ہال میں یہ مقابلہ کرایا، ایک ایک اوور کے اس ہٹنگ اسپیڈ مقابلے میں فخر زمان کے بیٹنگ کی سوِئنگ 74 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دیا اور ان کی پاور موومنٹ 761 رہی۔ 
 
بابر اعظم کی باری آئی تو پہلی ہی گیند ان کے بیٹ کی موومنٹ اسپیڈ 89 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پاور 1027 تھی۔ 
 
قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر نے جب آخری بال کھیلی تو اس وقت ان کی زیادہ سے زیادہ بیٹ موومنٹ اسپیڈ 89 کلومیٹر اور پاور فیکٹر 1037 تھا۔