برطانوی وزیراعظم نے جنوبی کوریا کے صدر کے بجائے مترجم سے ہاتھ ملا لیا

جمعہ 20 جون 2025 12:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کو اس وقت "عجیب و غریب صورت حال" کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے غلطی سے جنوبی کوریا کے صدر لی جائی میونگ کے بجائے ایک کوریائی مترجم سے مصافحہ کرلیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک ویڈیو کلپ میں سٹارمر کو کوریائی مترجم سے بات کرتے اور مصافحہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مترجم نے انہیں اس حقیقت سے آگاہ کیا کہ صدر اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔ اس وقت سٹارمر کو بلند آواز میں ہنستے ہوئے سنا گیا۔کوریائی صدر اس کے بعد کیمروں کے سامنے آگے بڑھے۔ اس کے بعد سٹارمر نے پریس کے سامنے ان کا استقبال کیا۔ سوشل میڈیا کے کارکنوں نے اس واقعے کو سٹارمر کے لیے "شرمناک" قرار دیا اور ان کے ساتھ آنے والے اہلکاروں پر الزام تراشی کی۔