
ایران کی مسلسل میزائل بارش سے انٹرسپٹرز ختم ہونے لگی: امریکی انٹیلی جنس ذرائع
اسرائیل کے صرف ایک رات کے دفاعی آپریشن پر ایک ارب شیکل (تقریباً 285 ملین امریکی ڈالر) تک خرچ ہو رہا ہے
بدھ 18 جون 2025 18:15

(جاری ہے)
اسرائیلی دفاعی نظام، خاص طور پر ’’ایرو‘‘ سسٹم، نے زیادہ تر حملوں کو ناکام بنایا ہے لیکن اس کامیابی کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔
تل ابیب میں حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا ہے کہ ایران کے میزائل لانچرز کا ایک تہائی حصہ تباہ کر دیا گیا ہے اور اسرائیل نے ایرانی فضاؤں پر فضائی برتری حاصل کر لی ہے۔ تاہم انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کا نصف سے زائد میزائل ذخیرہ اب بھی محفوظ ہے، جن میں سے کئی میزائل ممکنہ طور پر زیرِ زمین تنصیبات میں چھپائے گئے ہیں۔اسرائیل کے مربوط میزائل دفاعی نظام، جن میں آئرن ڈوم، ڈیوڈز سلنگ، ایرو سسٹم، اور امریکہ سے حاصل کردہ پیٹریاٹ و تھاڈ بیٹریز شامل ہیں، کے اخراجات بھی خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ اسرائیلی اقتصادی جریدے ’’دی مارکر‘‘ کے مطابق، صرف ایک رات کے دفاعی آپریشن پر ایک ارب شیکل (تقریباً 285 ملین امریکی ڈالر) تک خرچ ہو رہا ہے۔ ایرو سسٹم کا ہر انٹرسپٹر میزائل تین ملین ڈالر کا ہے۔ایرانی حملے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اور اسرائیل کے فضائی دفاعی ذخائر اب شدید دباؤ میں ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے باخبر ذرائع کے مطابق، اگر ایران نے حملوں کی یہی رفتار برقرار رکھی تو اسرائیل کے دفاعی ذخائر صرف 10 سے 12 دن اور چل سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ’نظام پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے، جلد ہی اسرائیل کو یہ انتخاب کرنا پڑ سکتا ہے کہ کون سا میزائل روکا جائے اور کسے چھوڑ دیا جائے۔‘یہ دباؤ اب کھل کر سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ جمعے کی رات ایرانی میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر تل ابیب میں آئی ڈی ایف ہیڈکوارٹر کے قریب آ گرے۔ اتوار کے روز ایک میزائل حملے نے حیفہ کے قریب ایک بڑے آئل ریفائنری کو بند کر دیا، جبکہ منگل کی صبح سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایران کے کئی میزائل اسرائیلی انٹیلی جنس کمپاؤنڈ کے قریب گرتے دیکھے گئے۔اب تک اسرائیلی حکومت نے 24 ہلاکتوں اور 600 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔اگرچہ اسرائیل کے جوابی حملوں سے ایران کی عسکری تنصیبات، تیل کے ڈھانچے، اور جوہری مقامات کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن اب سارا دارومدار اس بات پر ہے کہ آیا اسرائیل اپنے انتہائی مہنگے اور جدید ترین میزائل دفاعی نظام کو بچا کر آسمان کو محفوظ رکھ پائے گا یا نہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارتی ریلوے کا دیوالی اور چھٹ کے تہواروں پر 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
-
یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات کا غزہ میں 75 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل
-
ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے پر بریک لگا دی
-
بھارت، محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کرلیا
-
یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان
-
راہول گاندھی نے مودی کا جعلی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا
-
پیوٹن یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ
-
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بیلا روس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے
-
وائٹ ہاؤس نےٹک ٹاک پرباضابطہ اکاؤنٹ لانچ کردیا
-
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.