برطانوی وزیراعظم کا قطرکے امیرسے ٹیلی فونک رابطہ

برطانوی وزیراعظم اور قطری امیر نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 19 جون 2025 14:16

برطانوی وزیراعظم کا قطرکے امیرسے ٹیلی فونک رابطہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)برطانوی وزیراعظم سر کیئراسٹارمر نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور قطری امیر نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔رہنمائوں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ دونوں ممالک علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔