حادثے سے قبل طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی، ایئر انڈیا

جمعہ 20 جون 2025 10:40

حادثے سے قبل طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی، ایئر انڈیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ بھارت میں گذشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پرواز سے قبل اچھی حالت میں تھا اور اس میں کوئی خرابی نہیں تھی۔اردو نیوز کے مطابق ایئر انڈیا نےبیان میں کہا کہ طیارے کو جون 2023 میں چیک کیا گیا تھا اور وہ اچھی حالت میں تھا۔ اس کا دایاں انجن مارچ اور بایاں اپریل 2025 میں مرمت کیا گیا تھا، انجن اور جہاز کو باقاعدگی سے چیک کیا جاتا تھا اور پرواز سے قبل اس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ایئر انڈیا نے کہا کہ فلائٹ میں 169 بھارتی مسافر، 53 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین کے علاوہ عملے کے 12 ارکان سوار تھے،پرواز کی قیادت کیپٹن سومیت سبھروال کر رہے تھے، جو ایک انتہائی تجربہ کار پائلٹ اور ٹرینر تھے جنہوں نے 10 ہزار گھنٹے سے زیادہ طیارہ اڑایا تھا۔تحقیقاتی ٹیمیں جہاز کے بلیک باکس سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن ایئرلائن کا کہنا ہے کہ حادثے سےقبل جہاز میں کوئی خرابی نہیں تھی۔بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ ایئر انڈیا کے ڈریم لائنرز کے حادثے کے بعد سے ابتدائی جانچ میں حفاظتی خدشات کا انکشاف نہیں ہوا۔وزیر صحت رشی کیش پٹیل نے کہا کہ جمعرات تک ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے 210 متاثرین کی شناخت کی گئی ہے۔