
ایس400 پر تعینات بھارتی سپاہی رام بابو سنگھ کی ہلاکت پربھارتی فوج کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب
بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اپنے فوجیوں کی ہلاکت چھپانے میں مصروف ہے،رپورٹ
جمعرات 19 جون 2025 14:26

(جاری ہے)
بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے 50 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا، تاہم بھارتی فوج نے بعد میں اس کی تردید کی اور موت کی وجہ سڑک حادثہ قرار دے کر وعدہ کیے گئے 50 لاکھ معاوضہ دینے سے انکار کردیا۔
موت کی اصل وجہ پر فوج اور حکومت کی متضاد کہانیاں رام بابوکے خاندان کو انصاف کے لیے جدوجہد پر مجبور کر رہی ہیں ۔ بھارتی انتظامیہ کی بے حسی اور لاپروائی نے رام بابو کے خاندان کے حق کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے اور جنگ میں موت کو حادثہ قرار دے کر خاندان کو معاوضے سے محروم کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر منیش کمار کے مطابق ہیڈکوارٹرز نے باضابطہ طور پر اطلاع دی کہ رام بابو کی موت کو 'فزیکل casuality' قرار دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ سپاہی کی موت جنگ یا آپریشنل مصروفیت نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ہوئی ہے۔منیش کمار کے مطابق جب تک بھارتی فوج رام بابوکو باضابطہ طور پر جنگ میں دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے کا نہ کہہ دیں تب تک کسی بات کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماں نے رام بابو کی ہلاکت کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہوئے رقم کا اعلان کیا ۔ انتظامیہ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب رام بابوکی بیوہ ماں بننے والی ہے اور تاحال انصاف کی منتظر ہے جب کہ مودی سرکار کی بے حسی اپنی جگہ برقرار ہے۔مودی سرکار رام بابو کی موت کا معاوضہ دینے کے بجائے اس کی قربانی سے ہی انکار کررہی ہے۔رام بابوکی بیوہ انجلی کا کہناتھا کہ ہم نے کبھی وزیراعلی یا وزرا سے مدد طلب نہیں کی تھی، مدد ان کی طرف سے اعلان کی گئی تھی۔ وعدہ کی گئی رقم مانگنا ذلت کی بات ہے، معاوضے کے لیے جدوجہد بہت تکلیف دہ ہے،ہم انصاف کے منتظر ہیں۔رام بابو کے بھائی اکھلیش کمار کے مطابق سیاست دان میرے بھائی کی موت کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ووٹ لینا چاہتے ہیں۔ ہم ہار نہیں مانیں گے، ہم طویل جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت
-
دبئی میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے فیسوں کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی مالیاتی استحکام رپورٹ جاری، شرح نمو 4 فیصد ریکارڈ
-
امریکی طیارہ ساز کمپنی ’’بوئنگ‘‘ کے دفاعی شعبہ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال شروع
-
مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہرقرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
-
اسرائیل نے 22 ہزارامدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا
-
غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے،ٹرمپ
-
دنیا بھر سے دبئی کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد 6 فیصد اضافہ کے ساتھ 98.8 لاکھ تک پہنچ گئی
-
بھارت کی یوکرین جنگ میں روس کی مددکاانکشاف
-
صدرٹرمپ کا امریکی سفارت کار روس بھیجنے کا اعلان اور ایٹمی آبدوز بھجوانے کی تصدیق
-
اسرائیلی وزیر بن گویر کا مسجد اقصی پردھاوا
-
اسپین کا یورپ کی تاریخ کا سب سے سستا ویزا متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.