اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران بھر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات

ایران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے

جمعہ 20 جون 2025 19:29

اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران بھر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ایران پر جاری اسرائیلی حملوں کے باوجود دارالحکومت تہران سمیت مختلف ایرانی شہروں میں نمازِ جمعہ کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تہران کی بھی نمازِ جمعہ میں دسیوں ہزار افراد شریک ہوئے۔اس موقع پر ایرانی شہری سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر اور ایرانی پرچم لیے نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں آئے۔ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔