مظفرگڑھ ،شہری کسی شرپسندی کا حصہ نہ بنیں، نہ کوئی ایسی پوسٹ شیئر کریں جو شرپسندی کو ہوا دے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 20 جون 2025 12:16

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری ، ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد رضوان احمد کی زیر صدارت کوٹ ادو ضلعی ممبر امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے نئی امن کمیٹی کے نامزد ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تمام امن کے داعی ہیں آپ کی خدمات اور ہماری کوششوں سے علاقہ انشاءاللہ امن کا گہوارہ ہوگا،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد ہے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام ہمیں صبر کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم کسی شر پسندی کا حصہ نہ بنیں اور امن قائم کریں،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی شر پسندی کا حصہ نہ بنیں،کوئی ایسی پوسٹ شیئر نہ کریں جو شر پسندی کو ہوا دے۔اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو میر رومان خلیل ، اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید شعیب بوسن ، اے ایس پی مظفرگڑھ محمد علی ، ڈی ایس پی کوٹ ادو عبدالغفار خان ، ڈی ایس پی سنانواں ، ڈی ایس پی چوک سرور شہید ، اور دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :