بھکر ،تھانہ حیدرآباد پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اور ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ،پولیس

جمعہ 20 جون 2025 12:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) بھکر کے تھانہ حیدرآباد پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اور ایک اشتہاری گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او منکیرہ ناصر محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیدرآباد محمد یونس خان سب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم مطیع اللہ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا ،جبکہ ایک اور کاروائی میں مقدمہ نمبر225/24 کا اشتہاری ملزم گرفتار کر کے دونوں ملزمان کو حوالات بند کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھکر پولیس کی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور جرائم پیشہ کےناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رہیں گی ۔\378

متعلقہ عنوان :