لاہور ،لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ،2زخمی

ملزم محسن اوراسکے ساتھیوں نے رقم واپس نہ کرنے پرفائرنگ کی، مقدمہ درج

جمعہ 20 جون 2025 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) برکی کے علاقے میں لین دین کے تنازعہ پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،2زخمی ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم محسن اوراسکے ساتھیوں نے رقم واپس نہ کرنے پرفائرنگ کی،فائرنگ کے باعث ارسلان موقع پر جاں بحق جبکہ2افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی۔واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔