نوشہرہ ورکاں،پولیس نے مختلف جرائم میں تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے

جمعہ 20 جون 2025 14:40

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) نوشہرہ ورکاں پولیس ایس ایچ او شاہد محمود نے ہمراہ نفری دوران پیٹرولنگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم صدیق ولد رمضان سکنہ راڑیانوالہ کے قبضہ سے پسٹل تیس بور معہ تین گولیاں، ملزم افضل ولد گلزار سکنہ کالووال کے قبضہ سے پانچ لیٹر دیسی شراب ، جبکہ ملزم عرفان ولد حنیف سکنہ مٹو بھائیکے کو مہندی کی تقریب پر آتش بازی کرتے ہوئے سامان آتش بازی سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :